Faraz Faizi

Add To collaction

16-Dec-2021-تحریری مقابلہ-چھوڑ کر بابل کو رخصت ہو گئیں جو بیٹیاں



★♥★♥★♥★

 جھوٹے کو ہی کیا فقط سچا بتایا جائے گا
 کیا ہمیشہ اب حقیقت کو چھپایا جائے گا

 ظلم سے گھبرانا ہم کو زیب دیتا ہی نہیں
 حق جو بولے گا اسے ہی تو دبایا جائے گا

 آج کل اہل سیاست کا عقیدہ ہے یہی
 جیت لو پھر جیت کر ٹھینگا دکھایا جائے گا

 جب جب آئے گا الیکشن اب ہمارے ملک میں
 ہندو مسلم سکھ کو آپس میں لڑایا جائے گا

 رام مندر اور وکاس دونوں ہی ملنے سے رہے
 کاشی متھرا بول کر اب C بنایا جائے گا

 اب تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ اپنے ملک میں
 بھوک جب تڑ پائے گی گھنٹہ بجایا جائے گا

 جیب میں دھن پیٹ میں ان ہی نہیں ہوگا تو پھر
 ملک کے بچوں کو کس طرح پڑھایا جائے گا

 کب تلک سجتی رہیں گی یہ چتائیں دہیز کی
 اور کتنی بیٹیوں کو زندہ جلایا جائے گا

 چھوڑ کر بابل کو رخصت ہوگئی جو بیٹیاں
 او کرلیں عزم انہیں انصاف دلایا جائے گا

 اے وطن تو شادرہ جب تو نہیں تو میں نہیں
 فیضی اپنا دکھڑا پھر کس کو سنایا جائے گا

★♥★♥★♥★
 کاوش فکر: فیضی کشنگنج بہار
Mobile No:. 9326 187 ٥١٦


   4
1 Comments

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

16-Dec-2021 11:55 PM

Wah

Reply